میونسپل کارپوریشن نے نقشہ اور کنوروژن فیس وصولی کا 80 فیصد ہدف حاصل کر لیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن ملتان کے شعبہ پلاننگ نے رواں مالی سال کی نقشہ اور کنوروژن فیس کی آمدن کا 80 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ رواں سال کے ہدف 10 کروڑ روپے کے مقابلے میں 8 کروڑ روپے کی آمدن ہو چکی ہے۔ ایم او پلاننگ اویس سرور کے مطابق رواں ماہ سو فیصد ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔