سٹی سکیپ قطر کے تحت عالمی پراپرٹی ایکسپو ، عوام کی بڑی تعداد شریک
دوحہ(خصوصی رپورٹر)سٹی سکیپ قطر کے زیر اہتمام چار روزہ بین الاقوامی پراپرٹی ایکسپو کے دوسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے ایکسپوسینٹر کا دورہ کیا۔ خصوصا نوائے وقت میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستانی پویلین پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ ایکسپو میں پاکستان کی ایک درجن سے زائد معروف پراپرٹی ڈیلرز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، اسلام آباد اور دیگر شہروں کی جدید کالونیوں، فارم ہائوسز، فلیٹس و دیگر جائیدادیں فروخت کے لئے پیش کی جارہی ہیں جن میںپاکستانی کمیونٹی خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے۔ عوام کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ بعض سٹالز پر معاہدے کے فارم ختم ہو گئے جن کا ہنگامی بنیادوں پر انتظام کرنا پڑا۔