بھارت میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے روزانہ ’سپورٹس پیریڈ‘ لازمی قرار
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے روزانہ سپورٹس پیریڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کیا ہے اور اس کا مقصد طلبہ کو موٹاپے اور بسیار خوری سے بچانا ہے۔