ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار شہید، 51 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) کوہلو کے علاقے میں تیز رفتارگاڑی الٹنے سے فرنٹیر کور بلوچستان کے 4 اہلکار شہید جبکہ 51 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے تمبو کراس پر فرنٹیر کور بلوچستان کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں فرنٹیر کور بلوچستان کے 4اہلکار شہید جبکہ 51 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ایف سی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق ہسپتل میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا ہے۔