شیخوپورہ : نادرا آفس انتظامیہ کی نااہلی، قطار میں کھڑا بزرگ شخص گھنٹوں انتظار کے بعد دم توڑ گیا
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) نادرا آفس کی انتظامیہ کی نااہلی نے معمر شخص کی جان لے لی۔ معمر شخص شناختی کارڈ بنوانے کیلئے آئے افراد کی قطار میں صبح سے کھڑا تھا جو گھنٹوں انتظار کی تاب نہ لاتے ہوئے گر کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ۔