کمالیہ : تیز رفتار موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گئی، 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق
کمالیہ (نامہ نگار) تیز رفتار موٹرسائیکل درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ میاں چنوں کے رہائشی بلال صدیق ، آمنہ ، ثمینہ اور دو بچے ماریہ اور ابوبکر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ماموں کانجن جارہے تھے کہ نواحی گائوں515مدھریاں والا کے قریب موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث درخت کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 6 سالہ ماریہ اور 5 سالہ ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔