وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دیدی ، ٹیکس شرحوں میں کمی لائی جائیگی
اسلام آباد (عترت جعفری) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں سب سے اہم اقدام ٹیکس گوشوارہ داخل کرانے والے ’فائلرز‘‘ کیلئے مختلف ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی شرحوں میں کمی لائی جائیگی جبکہ قابل ٹیکس آمدن میں چھوٹ کی 12 لاکھ روپے کی حد کو تمام انفرادی انکم پر لاگو کردیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سپر ٹیکس سے حاصل شدہ ریونیو کے تجزیہ سے ظاہر ہوا ہے کہ اس سے ریونیو تو خاص حاصل نہیں ہوسکا ہے تاہم اس سے کاروباری اور انفرادی امیر طبقہ کیلئے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ بجٹ میں تجویز ہے کہ اس ٹیکس کو واپس لے لیا جائے۔ اس طرح بینکنگ ٹرانزیکشن پر لگے ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی شرحیں فائرز کیلئے کم ہونے کی توقع ہے۔