وزارت تجارت نے آئندہ 5 سالہ تجارتی پالیسی پیش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت تجارت نے آئندہ پانچ سالہ تجارتی پالیسی پیش نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی تجارتی پالیسی آئندہ انتخابات کے بعد منتخب حکومت کو پیش کی جائے گی حکام وزارت تجارت کے مطابق تجارتی پالیسی سٹرٹیجک فریم ورک پانچ سال کیلئے بنایا جائے گا چاہتے ہیں جو حکومت تجارتی پالیسی منظور کرے اسے اونر شپ بھی ملے، نئی حکومت اپنی پالیسیوں کے مطابق تجارتی پالیسی دے سکے گی، نئی ٹیرف پالیسی کی منظوری موجودہ حکومت سے لی جائے گی۔ نئی ٹیرف پالیسی مئی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کر دی جائے گی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی خام مل، مشینری پر ڈیوٹی کی جائے گی۔