الیکشن کمشن نے پاکستان مسلم لیگ کونسل کی رجسٹریشن بحال کردی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے پاکستان مسلم لیگ کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات اور عہدیداروں کی تفصیلات موصول ہونے پر اس کی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کونسل کی رجسٹریشن بحال کر دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر نعیم حسین چٹھہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔