احد چیمہ کے شریک مجرم کی درخواست ضمانت پر جلد سماعت کی درخواست مسترد‘ سابق ڈی جی کے فائدہ کیلئے کھال مسماری پراسسٹنٹ کمشنرکینٹ طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے شریک جرم سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کی درخواست ضمانت کی جلد سماعت کی درخواست خارج کر دی۔ وعدہ معاف گواہ افسر اسرار سعید نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے درخواستگزارنے موقف اختیار کیا کہ والدہ کی طبعیت خراب ہے عدالت نے ضمانت کے لیے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو سات مئی کو بحث کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ و دیگر شخصیات کی اراضی کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرکاری نہری کھال مسماری کیخلاف دائردرخواست پراسسٹنٹ کمشنر کینٹ سے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔