فٹبال کے جونیئر کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائیگی: شاکر قریشی
ملتان (لیڈی رپورٹر) قریشی فٹبال کلب ایم ایس اور قاسم بیلہ فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاکر قریشی کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ شاکر قریشی نے کہا کہ جونیئرز کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائیے گی اور وہ فٹبال کے کھیل میں دلچسپی لیں اور اپنا نام پیدا کریں صدر و اجد علی قریشی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ قریشی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے محنت کی ہے اور کلب کا نام روشن کر رہے ہیں استقبالیہ تقریب میں نائب صدر غلام دستگیر عرف سخی سیکرٹری محمد انور انصاری شاکر عباس کوچ تنویر احمد اور سینئر کھلاڑی ادریس بھٹی انٹرنیشنل کھلاڑی سعید احمد قریشی انتظار لالہ محمد کاشف اختر شیخ اور شاہ جی نے بھی شرکت کی۔