آٹھویں ویج بورڈ کو حکومت گلگت اور بلتسان کے صحافیوں کے لیے بھی ممکن بنائے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس دستور کے صدر نواز رضا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عامل اخبار نویسوں کے معاوضوںکے لیے آٹھویں ویج بورڈ کو حکومت گلگت اور بلتسان کے صحافیوں کے لیے بھی ممکن بنائے اور پی ایف یو جے دستور کی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم اس حوالے سے حکومت سے اپنا مطالبہ دہراتی رہے گی انہوں نے یہ بات پیر کو گلگت بلتسان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ کے لیے گلگت اور بلتستان کے صحافیوں کے لیے بھی ایسی سہولتیں ہونی چاہیے نواز رضا نے کہا کہ وہ جلد ہی گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کے میڈیا سے وابستہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے ملاقات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ سے پانچ روز قبل جمعہ کے روز ویج بورڈ ایوارڈ کے لیے انہوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات کے ایک ہفتے کے اندرہی وزیر اطلاعات نے ضروری مشاورت کرنے کے بعد ویج بورڈ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کی معیاد مکمل ہونے سے قبل اس پر مناسب اور نظر آنے والی پیش رفت ہونی چاہیے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل بھی پارلیمنٹ سے منظور کرے تاکہ میڈیا کے نمائندوں کو اپنے فرائض کے دوران پیش آنے والے حالات اور مشکلات میں قانونی تحفظ حاصل ہو سکے انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے کارکنوں کی ملازمت کے حوالے سے بھی قانون سازی کرنے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے