آل پاکستان توآئی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل کر لئے: امان اللہ شان
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان خاور شاہ میموریل توآئی (مارشل آرٹ)چیمپیئن شپ کے انتظامت مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیپئین شپ میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،سندھ ،بلوچستان ،آذاد کشمیراور فاٹا کے مختلف اضلاع سے کھلاڑی شر کت کریں گے ، 36کلو گرام سے 85کلو گرام کی12 کیٹیگریز میں 72 کھلاڑی زور آزمائی کریں گے ان خیالات کا اظہار پنجاب توآئی ایسو سی ایشن کے سیکرٹری امان اللہ شان نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 27اپریل کو پاکستان توآئی ایسو سی ایشن اور ملتان سپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے ہو نے والی توآئی چیمئین شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔