زواری کرکٹ کلب نے دوستانہ میچ میں سٹی ٹریفک پولیس کو شکست دیدی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) دوستانہ کرکٹ میچ میں زواری کرکٹ کلب نے سٹی ٹریفک پویس کو 81 رنز سے شکست دیدی۔زواری کلب نے تمام وکٹوں پر 151 رنزبنائے۔بابر علی 65 معیز احمد 36 رنزبناکر نمایاں رہے۔یعقوب4 اورسلیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم 70 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آصف نے 27 رنزبنائے۔طارق عرفان نے 6 اور جواد مرزا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ طارق عرفان مین آف دی میچ قرار پائے۔