ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ‘ منصور کرکٹ کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
خانیوال (نمائندہ خصوصی )منصور کرکٹ کلب خانیوال نے ینگ شاہین کرکٹ کلب چوپڑہٹہ کو87رنز سے ہراکر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا ۔منصور کرکٹ کلب خانیوال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ30اوورز میں 251رنز بنائے نبیل نے 53،عمران نے 49،شعیب نے 36،اظہر نے 42رنز بنائے ینگ شاہین کرکٹ کلب وقفہ کے بعد ینگ شاہین کرکٹ کلب چوپڑہٹہ کی پوری ٹیم164رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔