انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 26 اپریل سے کوہی والا میں شروع ہو گی
کبیروالا(نامہ نگار) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ہدایات پر’’انٹرکلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ‘‘ کا آغاز 26اپریل سے المجید یہ ہاکی سٹیڈیم کوہی والا میںہوگا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر تیمور ثمین خان کی نگرانی میں ہونیوالی انٹرکلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہش مند ضلع خانیوال بھر تمام رجسٹرڈ ہاکی کلبز اور دیگر ہاکی کلبز آج 5بجے شام تک اپنی انٹریزنمائندہ پنجاب خانیوال رائو اقرار کے پاس جمع کراسکتی ہیں ۔