شوبز سے وابستہ جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرتا دیکھ کر دل کو اطمینا ن ہوتا ہے‘ فلمسٹار ریما
لاہور (این این آئی) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ شوبز سے وابستہ شادی شدہ جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرتا دیکھتی ہوں تو دل کو اطمینا ن ہوتا ہے ۔ریما گزشتہ روز اداکار ریمبور اور صاحبہ کے ہمراہ ایک تقریب میں موجود تھیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریمبور اور صاحبہ سے میری پرانی یادیں جڑی ہیں دونوں بڑے اچھے اخلاق کے مالک ہیں اور انہوںنے ہمیشہ مجھے بڑی عزت اورمان دیا ۔