اداکارہ مہک نور نے زخمی ہونے کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا
لاہور (این این آئی) معروف اداکارہ مہک نور نے زخمی ہونے کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور ان دنوں شمالی علاقہ جات میں اپنی دو پشتو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،گزشتہ روز ہدایتکار ارشد خان کی فلم کا شوٹ کرتے ہوئے ان کا پائو ں پہاڑی سے پھسلا اور وہ لڑکھڑا کر گر گئیں جس کے نتیجہ میں ان کو چوٹیں آئیں مگر اس کے باجود انہوںنے فلم میں اپنے تمام سین کی عکس بندی میں حصہ لیا۔