جنسی ہراسگی کا الز ام، علی ظفر نے میشا شفیع کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گلوکار علی ظفر نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر گلوکارہ میشا شفیع کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میشا شفیع نے بے بنیاد الزامات عائد کئے جس سے گلوکار کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ میشا شفیع نے میڈیا پر ہراساں کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ علی ظفر کے وکلاء نے گلوکارہ سے 2 ہفتے کے اندر میڈیا پر معافی مانگنے یا پھر 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔