اسلام آبادکے جلسہ سے ثابت ہو گیا اساتذہ حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: رانا لیاقت علی
لاہور (پ ر) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر چودھری محمد سرفراز چیئرمین سید سجاد اکبر کاظمی رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ 17 اپریل کو اسلام آباد میں متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے کامیاب مظاہرے کا سہرا اساتذہ پنجاب کو جاتا ہے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اساتذہ پنجاب کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ نے متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی جس کی وجہ سے مشیر وزیراعظم حافظ عثمان عباسی کو چل کر احتجاجی مظاہرے میں آنا پڑا اور انہوں نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے مطالبات کو درست قرار دیا اور وعدہ کیا کہ آنے والے بجٹ میں وزیراعظم پاکستان متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو مدنظر رکھ کر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان آئندہ بجٹ میں کریں گے۔