لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک، 263 کو بچا لیا گیا
تریپولی(آئی این پی)لیبیامیں تارکین وطن کشتی ڈوبنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 263کو بچالیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کی نیوی نے ساحل پر کیے گئے ریسکیو آپریشن میں 263تارکین وطن کو سمندر سے نکال لیاہے تاہم انھیں اس آپریشن میں سمندر میں ڈوب جانے والے 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔لیبیاکے نیوی ترجمان نے خبررساں ایجنسی کو بتایا دارالحکومت تریپولی سے 70کلومیٹر کی مسافت پر واقع سبراتھا کے ساحل پر پہلے آپریشن میں 83افراد کو بچایاگیا جبکہ 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ترجمان نے بتایاربڑکی کشتی زیادہ افراد بیٹھنے کے باعث الٹ گئی تھی جس کے باعث 11افراد ڈوب کر مرگئے جبکہ بچ جانے والوں نے مدد کیلیے کوشش کی جس پر امدادی آپریشن کے ذریعے 83لوگوں کو سمندر سے باحفاظت نکال لیاگیا۔ترجمان نے بتایا دوسرے آپریشن میں نیونی سے ساحلی علاقے زلیٹین کے نزدیک 180افراد کوبچایا اور سمندر سے باحفاظت نکال لیا۔