ٹیلی نار نے آن لائن شاپنگ سروس ’’ایزی بازار‘‘ متعارف کرادی
اسلام آباد (پ ر) ملک کی صف اول کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے ریٹیلرز کی مدد سے خدمات انجام دینے والی ایک آن لائن شاپنگ سروس آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائی ہے جو کمپنی کے موجود سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن نظام سے مکمل طور پر مربوط ہے اور ملک کے دور اُفتادہ علاقوں میں بسنے والے صارفین کو آن لائن سٹورز سے خریدار ی کی سہولت مہیاکرتی ہے۔ لوگوں کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں رابطے کے فروغ کے ٹیلی نار کے وژن کے عین مطابق ، ’ایزی بازار‘ سروس صارفین کو ٹیلی نار کے مقامی فزیکل سیلز پوائنٹ پر نصب بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم کی ڈیوائس سے براہ راست آن لائن سٹور سے خریداری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چیف مارکیٹنگ آفیسر بلال کاظمی کا کہنا تھا:’’ٹیلی نار ایزی بازار کے اجرا ء کے پیچھے ایک ہی جگہ سے آن لائن شاپنگ کی سہولت کی فراہمی کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنانے کا ہمارا عزم کارفرما ہے۔ ٹیلی پاکستان کے چیف اسٹریٹجی اینڈ ٹرانسفرمیشن آفیسر سردار محمد ابوبکر کا کہنا تھا: ’’ہم صارفین کی سہولیت کے عین مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کے عمل میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ایزی بازار پاکستان کے ابھرتے ہوئے ای کامرس شعبے میں ٹیلی نارپاکستان کے متعدد خدمات میں سے ایک ہے۔