شام :داعش کا حملہ ، متعدد فوجی ہلاک : بحران سیاسی حل نکالاجائے :اقوام متحدہ ، چین
دمشق (این این آئی‘ اے پی پی)داعش کیساتھ لڑائی میں بیسیوں شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔شام پر حملے پر امریکی عوام حکومت کیخلاف ہو گئے، شکاگو میں حکومت مخالف ریلی نکالی گئی۔جرمن میڈیا نے کہا دوما میں کیمیائی حملہ شامی فوج نے نہیں کیا،شام کی مسلح افواج نے دارالحکومت دمشق کے قرب وجوار میں واقع داعش اور النصرہ محاذ کے زیر قبضہ علاقوں پر لڑاکا طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے سے تباہ کن بمباری کی ہے۔شامی فوج نے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے ان پر تباہ کن بمباری کردی ہے۔تہران دورے پر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ڈی مستورا نے کہا شامی بحران کا سیاسی حل نہ کیا تو حالات بے قابو ہو جائیں گے۔ چین نے کہا سیاسی حل ناگزیر ہے۔ فریقین کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کریں۔ روس نے کہا ہے دوما میں کیمیائی معائنہ کاروں سے غیر جانبداری برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔