جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: یو این اہلکار کا انتباہ
جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے انتباہ کیا ہے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈس آرممنٹ مہم کے نمائندے ازومی نے این پی ٹی معاہدے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے کہا۔ انہوں نے کہا دنیا کو پہلے جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ 5 مستقل ارکان سلامتی کونسل نے ہتھیاروں کے عدم پھیلائو معاہدے پر دستخط کئے ہیں جبکہ بھارت، پاکستان اور اسرائیل سمیت متعدد ملکوں نے ابھی اس این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے۔