ملک کو نئے بیانیے، صاف ستھری سیاست نئی صف بندی کی ضرورت ہے: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلام ہی انسانوں کے مسائل کا حل ہے ۔ آئین پاکستان ریاست چلانے کی رہنمائی دیتاہے لیکن حکمران اور مقتدر طبقہ عمل نہیں کرتے ۔ ملک کو نئے بیانیہ ، صاف ستھری سیاست اور نئی صف بندی کی ضرورت ہے ۔ دینی جماعتیں ظلم و جبر کے نظام کے خاتمہ کے لیے عوا م کی نجات دہندہ ہیں ۔متحدہ مجلس عمل جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام ، جمعیت علمائے پاکستان ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ، اسلامی تحریک جیسی ملک گیر دینی سیاسی جماعتوں کا باوقار اتحاد ہے۔