مجھے کسی نے ہراساں نہیں کیا، پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیںآج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی نے کوئی بدتمیزی کی۔رابی پیرزادہ نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی ہے، جب پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی خواتین اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی اور ہراساں کے واقعات سے پردہ اٹھا رہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا بہت بڑی، سنگین اور افسوس ناک حقیقت ہے۔ساتھ ہی گلوکارہ نے میشا شفیع، شرمین اور عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔رابی پیرزادہ نے سلسلہ وار ٹوئیٹس کیں، جن میں انہوں نے ہراساں کرنے کے معاملے پر کئی باتیں کہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دنیا میں بہترین مرد ساتھیوں کی کمی نہیں۔رابی پیرزادہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں علی ظفر اور میشا شفیع کی ایک ساتھ کھینچی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں پتہ نہیں کون غلط ہے اور کون صحیح، تاہم وہ ماضی میں ایک ساتھ ٹھیک چل رہے تھے‘ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ان دونوں کو سستی شہرت کے لیے میڈیا کا استعمال کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔