چیئرمین سینٹ کے انتخابات میں تجوریوں کے منہ کھولے گئے: میاں مقصود
لاہور(خصوصی نامہ نگار) صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں تجوریوں کے منہ کھولنے اور ارکان کی خریدوفروخت سے سینٹ کاانتخابی عمل ہی متنازعہ ہوگیا ہے مگر الیکشن کمیشن خواب خرگوش میں مصروف ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریاں اداکرنی ہوں گی بصورت دیگر ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون کاتاثر مضبوط سے مضبوط ترہوتاچلاجائے گا۔