کتاب‘ کاپی رائٹس اور انگلش زبان کے عالمی دن منائے گئے‘ تجربہ گاہ کے جانوروں امیونائزیشن کے آج منائے جائینگے
احمد یار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتاب اور کاپی رائٹس اور انگلش زبان کے عالمی دن منائے گئے جبکہ تجربہ گاہوں کے جانوروں کا عالمی دن بروز منگل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سائنس کے نام پر لاکھوں جانوروں کو پہنچنے والی تکالیف کے بارے میں تصور اجاگر کرنا ہے۔ اسکے علاوہ ورلڈ امیونائزیشن ویک بھی آج بروز منگل سے منایا جا رہا ہے اس ویک کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ حفاظتی ٹیکے لگانا کیوں ضروری ہیں۔