قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا نجی حج کمپنیوں کی جانچ پڑتال کرنے والی فرم پر اعتراض
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے نجی حج کمپنیوں کی جانچ پڑتال کرنے والی آڈٹ فرم پر اعتراض کر دیا معاملات کی چھان بین کیلئے کیس ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا وفاقی وزیر مذہبی امور کو مجاملہ ویزے میں اپنا موقف بیان کرنے کا آخری موقع شفافیت ثابت نہ کر سکے تو معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیں گے سب کمیٹی کی سفارشات منظوری سے قبل مسترد کئے جانے پر ارکان قومی آہنگی کمیشن پر برہم ہو گئے ماڈل مدارس وزارت تعلیم کو دینے کی بھی سفارش کر دی اقلیتی اراکین کی جانب سے بھگوان کی تصاویر پر انسانی کی تصویر لگانے پر احتجاج کیا رکن کمیٹی اقلیتی رکن لال چند ملہی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھگوان کی توہین آمیز تصاویر لگانا ہمارے مذہب کی توہین ہے بتایا جائے قومی کمیشن برائے مذہبی ہم آہنگی نے کیا ایکشن لیا ہے قائمہ کمیٹی نے حکومت سے کہا کہ حکومت جلد از جلد چیئرمین متروکہ وقف املاک کا تقرر کرے دوران اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ کٹاس راج تالاب خشکی پر سیمنٹ فیکٹریوں کو این او س پنجاب ماحولیاتی ادارہ نے جاری کیا جس پر شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس پر مزید بات نہ کی جائے چیئرپرسن نے انکشاف کیا کہ وزارت مذہبی امور میں حج کمپنیوں کو نمبرز دینے کیلئے کو ڈورڈز استعمال کئے جا رہے ہیں جس کمپنی کو نمبرز دینا ہوتے ہیں اس پر ایچ لکھا جاتا ہے جس کو نمبرز نہیں دینا ہوتے اس پر ایم لکھا جاتا ہے رکن کمیٹی غفار ڈوگر نے چیئرپرسن کے ریمارکس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ایچ اور ایم استعمال کرنے کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں اور معاملے کو ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے۔