بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے قریب فیملی پارک میں 50سالہ شخص کی نعش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے اچھے گھرانے کا معلو م ہوتا ہے۔ اس کی ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔