شاہدرہ: ہوٹل میں کھانا پکاتے ہوئے خانساماں زندہ جل گیا
لاہور (نامہ نگار)شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں30سالہ شخص ہوٹل میں کھانا پکاتے ہوئے کپڑوں میں آگ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقہ جتوئی کا رہائشی 30سالہ نادر شاہدر ٹائون کے علاقہ شاہدر ہ پنڈ میں اپنے رشتہ دار کے ہوٹل پر کھانا پکانے کا کا م کرتا تھا ۔گزشتہ روزکھانا پکانے کے دوران اس کے کپڑوں میں اچانک آگ لگ گئی۔جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ہے ۔اس کی چیخ وپکار سن کر ہوٹل کے دیگر ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاکر اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں وہ چند گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑگیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کرضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔