سیکرٹری تعلیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر انیلا حسن پنڈی کے ہائیر سکول مین پرنسپل ہے، محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔عدالت محکمہ کو درخواستگزار کو انکوائری رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باجود انکوائری رپورٹ نہیں دی جا رہی ہے۔