انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج کا آج آخری روز
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ، منتقلی ، اخراج اور منتقلی کا آج آخری روز ہے ۔ الیکشن کمشن نے 26 مارچ سے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کی طرف سے 2018 کے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ، اخراج ، منتقلی اور کوائف کی درستگی کے لئے جاری مہم آج اختتام پذیر ہو رہی ہے ۔ الیکشن کمشن نے 26 مارچ سے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے فارم 15 ، منسوخی کے لئے فارم 16 اور کوائف درستگی کے لئے فارم 17 الیکشن کمشن کی ویب سائیٹ ، ڈسپلے سنٹرز اور ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ الیکشن کمشن کی ہدایات کے مطابق فارم کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی نقل ضرور جمع کروائیں جبکہ فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ضرور ہمراہ رکھیں۔
ووٹ اندراج