مریدکے : مٹی کھودنے کا تنازعہ‘ قیصر شاہ گروپ کے سربراہ بیٹے 2 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل
مریدکے، شیخوپورہ ، فیروزوالہ (نامہ نگاران) مٹی کھودنے کے تنازعہ پر تھانہ سٹی کے علاقہ حدوکے میں ججی بٹ گروپ نے فائرنگ کرکے قیصر شاہ گروپ کے تین سگے بھائیوں اور ایک بیٹے سمیت پانچ افراد قتل کر دیا اور علاقہ میں دہشت پھیلا کر فرار ہو گئے۔ دونوں گروپوں کے درمیان ایک ماہ قبل مٹی کھودنے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا مقامی افراد نے صلح کرا دی تھی۔ مقتولین کے ورثاءنے الزام عائد کیا کہ وقوعہ سے قبل مسلح افراد کے علاقہ میں گھومنے کی 15پر کال کی اور تھانہ سٹی میں بھی رابطہ کیا گیا مگر پولیس نہ پہنچ سکی جس پر ملزمان نے پورے خاندان پر قیامت برپا کر دی۔ بتایا گیا علاقہ کے متعدد گروپوں کے ساتھ دشمنی رکھنے والے ججی بٹ گروپ نے مٹی کھودنے کی رنجش پر تھانہ سٹی کے علاقہ حدوکے کے تار بازار میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قیصر شاہ، اس کا بھائی عامر شاہ، شامے شاہ، قیصر شاہ کا ایک بیٹا عرفان علی اور ایک دوست شدید زخمی ہو گئے ۔ ورثاءکے مطابق اطلاع کے باوجود تھانہ سٹی ڈیڑھ گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی زخمیوں کو ہسپتال لیجانے کے دوران پانچوں زخمی دم توڑ گئے۔ ملزمان فائرنگ کرکے علاقہ میں دہشت پھیلاتے فرار ہو گئے۔ورثاءکے مطابق وقوعہ سے ایک گھنٹہ قبل 15پر کال کرکے پولیس کو مسلح مشکوک افراد کی سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس کو بھی اطلاع دینے کی کوشش کی گئی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی جس پر ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کے ذریعے پورے خاندان کو خون میں نہلا کر راہ فرار اختیار کر لی۔ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دی۔علاوہ ازیں ملزمان اور مقتولین ایک ہی محلہ کے رہنے والے ہیں۔ بٹ گروپ اور قصاب گروپ کی عداوت میں اب تک متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں۔ پولیس مقدمات درج کرنے کی حد تک محدود رہتی ہے‘ ملزمان کی گرفتاری اور علاج میں امن و امان بروقت رکھنے کے لئے کوئی اقدام نہ رہی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس اور آرپی او شیخوپور ہ رینج سے رپورٹس طلب کرلی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مقتول خاندان کے ورثاءکو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوئی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
سگے بھائی قتل