آئندہ حکومت ملی تو کراچی کو لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ بنائینگے: احسن اقبال
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ، ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں 58ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا، چینی صدرکے دورہ پاکستان سے سی پیک کو حقیقت کا روپ ملا۔خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کامرکزبن جائیگا۔ شہر قائد معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ ہمیں یہ ایونٹ دیکھ کر خوشی ہے کہ کراچی تبدیل ہورہا ہے کیونکہ جب 2013میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو یہ شہر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے طور پر جانا جاتا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دور اس ملک کی ترقی اور کامیابی کا دور ہے اور سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا ابتدا اس ملک کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔پیرکوکراچی میں وزارت منصوبہ بندی اور ترقی ،ایک میڈیا گروپ کے تعاون سے دو روزہ سی پیک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دو روزہ کانفرنس میں ایک سمپوزیم معیشت اور فنانس کی حرکی بھی منعقد ہوگا، جہاں سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور سابق وزرا خزانہ شوکت ترین اور عبدالحفیظ شیخ تبادلہ خیال کریں گے۔یہ کانفرنس منگل کو بھی جاری رہے گی، جس کے دوسرے روز چین کا نقطہ نظر کے عنوان سے ایک سیشن منعقد کیا جائے گا۔
احسن اقبال