نیو کراچی میں شہریوں نے 2 ڈاکوئوں کو پکڑ لیا‘ تشدد کے بعد پولیس کے حوالے
کراچی (کرائم رپورٹر) نیو کراچی میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوئوں کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ دونوں ڈاکو عاقب اور عبدالرحمان نیو کراچی میں کالا اسکول کے قریب راہگیروں کو لوٹ رہے تھے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈاکو پکڑے گئے