شاہ لطیف تھانے پر عدالتی چھاپہ، قوم پرست رہنما مسعود شاہ رہا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ کے مجسٹریٹ احمد علی دیوان نے گزشتہ روز شاہ لطیف تھانے میں چھاپہ مار کرغیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے قوم پرست رہنما مسعود شاہ کو رہا کروالیا جس کے بعد مدعی اور ایس ایچ او شاہ لطیف غفار شاہ کو عدالت میںپیش کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس ایچ او شاہ لطیف پر برہم ہوگئے۔ مسعو د شاہ کے وکیل کے مطابق عدالت نے غیر قانونی گرفتاری پر ایس ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ا س سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پرمطلوبہ ملز م کے لئے چھاپہ مارا تو مسعود شاہ اس کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ۔ تھانے لاکر تفتیش کررہے تھے کہ مجسٹریٹ نے چھاپہ مارا قوم پرست رہنما مسعود شاہ نے بتایا کہ مجھے غیر قانونی گرفتار کرکے ہراساں کیا گیا۔ عدالتی ہدایت پر تھانے پہنچ کر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرائوں گا۔
عدالتی چھاپہ