کے الیکٹرک کی ناکامی نے ثابت کردیا نجکاری مسئلے کا حل نہیں،ضیا عباس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی ناکامی نے ثابت کردیا ہے کہ نجکاری مسئلے کا حل نہیں‘ ملک کے مسائل صرف گڈ گورننس سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کو نجی شعبے کے حوالے کرتے ہوئے دعویٰ کیاگیا تھا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ سسٹم کوبھی اپ گریڈ کیا جائے گا‘ جس کے بعد کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے گی لیکن اس کے برعکس نہ بجلی بنانے اور نہ ہی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر کوئی توجہ دی گئی اور بجلی کے زائد بلوں کی آڑ میں کے الیکٹرک کی انتظامیہ شہریوں کی جیبوں پرڈاکہ ڈالتی رہی جبکہ شہری شدید گرم موسم میں لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
ضیا عباس