افغانستان میں آپریشن، 14 طالبان ہلاک، داعش نے 3 بھائیوں کے سر قلم کردئیے
مزار شریف (سنہوا+ اے ایف پی) افغان صوبہ لوگر میں طالبان نے بارودی مواد سے 3موبائل فون ٹاور اڑا دیئے ہیں۔ حکومتی ترجمان صالح سلیم نے میڈیا کو بتایا علاقے میں اضافی فورس بھیج دی ہے۔ ننگرہار میں داعش کے دہشت گردوں نے 3بھائیوں کو گھر سے اغواکیا اور سرقلم کر دیئے۔ ان کی عمریں 24,19 اور 27برس ہیں‘ 2 نے میڈیکل سکول سے گریجوایشن کی۔ ان کے والد کو بھی گزشتہ برس داعش نے مار ڈالا تھا۔ انکوائری شروع ہوگئی۔ ان پر جاسوسی کا شبہ ہوسکتا ہے۔ ادھر لوگر صوبے میں کمانڈو کے آپریشن میں حقامی نیٹ ورک کے 2کمانڈر پکڑے گئے۔ آپریشن میں 14 طالبان ہلاک ہوگئے۔ ادھر اقوام متحدہ کے کابل میں مشن کے ترجمان نے ووٹر رجسٹریشن سنٹر پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ ادھر مارے گئے افراد کی تدفین کر دی گئی۔ شہری غم وغصے میں آگئے۔
افغانستان