طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس ‘ نامز د ملزمان کیخلاف 28اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی
پشاور(بیورورپورٹ)میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں نامز د ملزمان کے خلاف 28اپریل کو فرد جرم عائد کیا جائے گا ، گزشتہ روز انسدا دہشت گردی عدالت پشاور کے جج نے کیس کی سماعت کی ، اس دوران مرکزی ملزم مجاہد آفریدی سمیت تینوں ملزمان عدالت میں پیش کردیئے گئے ، استعاثہ کے مطابق ملزمان مجاہد آفریدی ، شاہ زیب اور صادق اللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے عاصمہ رانی کو مرکزی ملزم مجاہد سے شادی نہ کرنے پر گھر کے سامنے قتل کیا تھا جس کے بعد ملزمان کے خلاف کوہاٹ میں مقدمہ درج کردیا گیا تاہم پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کردیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز انسداد ہشت گردی کی عدالت نے پہلی سماعت کی ۔سماعت کے دوران تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 28تاریخ تک ملتوی کردی ، واضح رہے کہ ملزمان میں سے ایک ملزم شاہ زیب نے ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی ہے ۔
جرم عائد کی جائیگی