طاہر القادری کیخلاف مقدمات کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی
سرگودھا (نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2 اہم کیسوں کی سماعت30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جج کی رخصت کے باعث ان کیسوں کی سماعت نہ ہو سکی۔جن میں نواحی چک 95 شمالی 20 افراد کے قتل پر تھانہ صدر میں درج مقدمہ میں ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا، سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے سینکڑوں کارکنان کے خلاف سرگودھا کے تھانہ بھیرہ ،میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد میں درج جلائو، گھیرائو، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت بھی 30 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
سماعت ملتوی