حریت رہنما آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی اہلیہ انتقال کرگئیں
اسلام آباد(صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی اہلیہ پیر کواسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ پیر کو نماز ظہر کے بعد پولیس فائونڈیشن اسلام آباد کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے پڑھائی، نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر راشد نسیم، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان، جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا غلام نبی نوشہری، حریت کے قائدین، آزاد کشمیر و مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پاکستان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ علاقے کی بڑی تعداد میں عوام اور صحافیوںنے شرکت کی، مقبوضہ کشمیر میںجامع مسجد سوپور میں بھی غلام محمد صفی کی اہلیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے حریت رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے بیانات میں غلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
اہلیہ/ انتقال