پاکستان امریکہ تعلقات معمول پر لانے کیلئے دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور فوری نوعیت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پیر کے روز دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور امریکہ کی معاون نائب امریکی وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیاء نے اپنے وفود کی قیادت کی۔ ذرائع کے مطابق نشے کی حالت مین ایک پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکہ کے دفاعی اتاشی کرنل جوزف کے معاملے پر گفتگو کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت پاک امریکا تناو¿ پر بات چیت کی گئی۔پاکستان پر سفارتی حدود و قیود عائد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ واقعے کے بعد امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل 40 کلومیٹر تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس کے سفارت کاروں پر یہ پابندی پہلے سے عائد ہے. امریکی سفارتخانہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایلس ویلز سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر سینئر آفیشلز سے ملاقات کیلئے پیر کے روز پاکستان کا دورہ کیا۔
پاکستان/ امریکہ