پاکستان اسٹیٹ آئل کا 13.2ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2017-18کی نوماہی مدت جولائی سے مارچ کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پی ایس او ہیڈ کوارٹرز کراچی میں اپنے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس منعقد کیا۔مالیاتی نتائج کے نمایاں نکات کے مطابق کمپنی نے 13.2ارب روپے کا بعد از منافع ٹیکس حاصل کیا۔ فرنس آئل کے والیوم میں کمی کے باوجود مجموعی منافع میں 6.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کمپنی کی مصنوعات کے والیوم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں ایچ ایس ڈی میں 5.4فیصد، موگیس 12.3فیصد، جیٹ فیول (جے پی ۔۱)10.3 فیصد ، ایل پی جی21فیصد، لبریکنٹس5فیصداور ایل این جی کی فروخت میں 34فیصد کا اضافہ رہا۔البتہ فرنس آئل کی مقدار میں 29فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مارچ میں پی ایس او 23ارب روپے کے اضافی فنڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا جس سے شعبۂ توانائی ، پی آئی اے اور سوئی ناردرن گیس پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذمے پی ایس او کے واجبات (بشمول ایل پی ایس) 31دسمبر2017کے 313ارپ روپے کے مقابلے میں کم ہو کر31مارچ 2018تک304ارب روپے ہوگئے۔