اینگرو کے مالی نتائج کا اعلان
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کی صف اول کمپنی اینگرو کارپوریشن نے کراچی میں واقع اپنے ہیڈ آفیس میں 31مارچ 2018 کو ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے4,219 ملین روپے کے مقابلے میں 6,837 ملین روپے کا مجموعی منافع ظاہر کیا ہے جس میں 62فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ شیئر ہولڈرز سے منسوب بعداز ٹیکس منافع اضافے کے ساتھ 4,194 ملین روپے ہو گیا ہے جہاں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 2,841 ملین روپے کا منافع ہوا تھا۔