سندھ گیمز سیپاک ٹاکرا ایونٹ کراچی ڈویڑن نے ٹرافی جیت لی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ گیمز کے سیپاک ٹاکر ا کے فائنل میں کراچی نے حیدرآباد کو 21 -19 اور 21-19 سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں میرپورخاص ڈویڑن نے سکھر ڈویڑن کو 21-19 اور 21-13 سے شکست دی۔سیپاک ٹاکرا ایونٹ کا افتتاح میجر محمود ریاض اور انجم حسین زیدی نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او گلبہار کامران شریف اور عارف وحید خان نے فائنلسٹ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز پیش کئے۔