سپر کبڈی لیگ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل یکم سے لاہور میں کھیلی جائے گی
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ اور پاکستان کبڈی کے اشتراک سے پہلی سپر کبڈی لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ڈرافٹنگ عمل مکمل ہو گیا۔ لیگ میں شامل ٹیموں نے اپنے دس دس کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہر ٹیم میں دو پلاٹینم، سات گولڈ اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں سپر کبڈی لیگ کی دس فرنچائزر ٹیموں کے آفیشلز نے تقریباً سوا سو کھلاڑیوں میں سے اپنے اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دی۔ پشاور ٹیم نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں اخلاق حسین، عثمان زادا، قیصر عباس، سبحان اسلم، عثمان خالد، محمد یوسف، محمد یاسین، عبدالرحمان، عمران علی اور میلڈ شیرکھ۔ فیصل آباد ٹیم میں شیر دل، ناصر علی، ابرار خان، اعظم شاہ، حیدر علی، راشد محبوب، شفقت علی، عابد حسین، احمد، وسیم اکرم اور رندو چمارا۔ گجرات ٹیم میں ایم عمران، تحسین اﷲ، وقار علی، دلدار احمد، محمد طارق، رائے مبشر علی، اسد علی، شبیر اﷲ، سیف اﷲ اور محمد بابا۔ گوادر ٹیم میں بہادر، ابرار حسین، علی شان، وقار اسلما، رحمان علی، عادل حسین، شعیب ممتاز، اعجاز مسیح، بلال خان، شہباز علی، مالینڈا۔ کراچی ٹیم میں ایم ندیم، واجد علی، ایم مشاہد، عبدالمنان، محمد سلیم، شبیر احمد، عباس علی، سیف الملوک، عدیل اعظم، مسعود کریم۔ ملتان ٹیم میں وسیم سجاد، ارسلان احمد، صابر علی، عبدالمختار، وقاص حسین، جنید سرور، محمد عقیل، محمد مصطفٰی بجلی، امجد علی اور جابر حمتی۔ ساہیوال ٹیم میں ایم نثار، سجاد شوکت، وقاص علی، حسن علی، عامر محمود، افضل علی، محمد فیضان ریاض، عابد حسین، رفیق اور سابوج۔ اسلام آباد ٹیم میں ایم رضوان، ایم ارشد، زاہد نواز، حسن رضا، محمد شاہد اقبال، محمد ذیشان، فیصل ندیم، آصف ججہ، زین علی اور فرہاد ناگی۔ لاہور ٹیم میں مدثر شاہ، ایم سفیان، احسن محمود، عاطف سہیل، ایم افضل، محمد علی، ایم مجاہد، ایم عابد، مظہر اقبال اور مرتضٰی جبکہ کشمیر ٹیم میں کاشف رزاق، عاطف وحید، صدام حسین، مزمل حسین، سجاد احمد، عاصم حنیف، طارق منیر، توحید شفا، شیرام علی اور مغالین بتوملا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپر کبڈی لیگ یکم سے 10 مئی تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔