مل کام کرنے سے طب یونانی کو اس کا مقام مل سکتا ہے ،ڈاکٹر ضابطہ شنواری
کراچی( نیوز رپورٹر)نیشنل کونسل فار طب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا ہے کہ طب مغربی طب قدیم ہے ہم ا وریجنل ہیںاس لیے الٹرنیٹو میڈیسن ہم نہیں ایلوپیتھک میڈیسن ہے آج دنیا ہربل ادویہ کی طرف آرہی ہے لیکن ہم جو ہربل ادویہ کے بانی اور داعی ہیں ¾ ایک جگہ جامد ہوکر کھڑے ہوگئے ہیں اور آگے نہیں بڑھ رہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ ہم مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں تو اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں- وہ بطور مہمان خصوصی 23اپریل 2018کی صبح ہمدرد یونی ورسٹی کے چانسلر محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ کی زیر صدارت " عصر حاضر میں طب یونانی کے لیے مسائل اور وسائل " کے موضوع پر دوروزہ سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے بیت الحکمہ آڈیٹوریم ¾ مدینة الحکمہکراچی میں خطاب کررہے تھے-انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی کے لیے جو شہید حکیم محمد سعید نے کام کیا ہم اس کا عشر عشیر بھی نہیں کرسکتے - بہرحال ان کے خواب کی تکمیل کے لیے محترمہ سعدیہ راشد اورہمدرد لیبارٹریز(وقف)کے جواں سال مینجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اسامہ قریشی اور ہم سب کام کررہے ہیںاور کرتے رہیں گے -انہوں نے طب یونانی کے طلبہ سے کہا کہ وہ کالجز میں وہ اپنی حاضری بڑھائیں جو بہت کم رہتی ہے ریسرچ پر زور دیں اور اختراعات اور خوب محنت کریں ہمارا مقابلہ جن لوگوں سے ہے وہ تمام تر وسائل اور طاقت رکھتے ہیں ¾ ہمیں ماڈرن ورلڈ کا سامناہے جو حیران کُن ایجادات و اختراعات کررہے ہیں کہ ان کی ایجادات کی بدولت اندھے دیکھ سکیں گے اور بہرے سن سکیں گے -ایسے بو ٹس بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فوج کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ¾ مہلک بیماریوں کو ابتدا ہی میں جسم سے نکال دیا جائے گا ¾ دوائیاں کھانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ٹماٹر آلو وغیرہ کھاکر ٹھیک ہوجائیں گے کیونکہ ایسی سبزیاں اگائی جارہی ہیں جو غذا بھی ہوں گی اور دوا بھی ¾گوشت خورجانور بیمار ہوتے ہیں تو سبزیاں کھاتے ہیں اور ٹھیک ہوجاتے ہیںاسی اصول پر سبزیاں اگائی جاتی ہیں -انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے کہتے ہیں کہ دس جابس ایم بی بی ایس کو دو توایک ایم بی ای ایس کوبھی ¾میں حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ ایم بی بی ایس کی طرح کام کرے گا اور کارکردگی میں ان سے کم نہ ہوگا-محترمہ سعدیہ راشد نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہمدرد یونیورسٹی نے سب سے پہلے فیکلٹی اوف ایسٹرن میڈیسن قائم کی تاکہ ایسے اطبا پیدا ہوسکیں جو سائنسی ریسرچ کو سمجھ بھی سکیں اور کر بھی سکیں تاکہ طب یونانی کو ترقی یافتہ دنیا سے منوایا جاسکے-انہوں نے مزید کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے " اتحاد ثلاثہ -حکیم ¾ ڈاکٹر اور فارماسسٹ کا اشتراک عمل " کا نظریہ پیش کیا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمدرد یونیورسٹی میںفیکلٹی اوف ویسٹرن میڈیسن ¾ ایسٹرن میڈیسن اور فار میسی کی فیکلٹیز قائم کیں-