شہبازشریف نے یو تھ ونگ کے ڈسپلن کی تعریف کی‘ رانا مشہود احمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور مستقبل کے وزیرِ اعظم محمد میاں شہباز شریف کراچی آ مد اور مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈسپلن کی خوب تعریف کی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سندھ کے دورے پرآئے ہوئے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد کی قیادت صوبائی صدر بیرسٹر راجہ انصاری نے کی۔ وفد میں کراچی ڈویڑن کے صدر نعیم احمد اعوان ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرمان علی خادم ، چوہدری سہیل ، اظہر سومرو ، عمران گجر ، افضل خان ، عمران چیمہ ، اور ضلعی صدور ،جنرل سیکریٹریز بھی موجود تھے۔ کراچی ڈویڑن کے صدر نعیم احمد اعوان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب کی حوصلہ افزائی سے کام میں مزید تیزی لائیں گے۔اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔