جزیرہ نما کوریا میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری, شمالی کوریا اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے امریکا کے طیارہ بردار جہاز کو ڈبو سکتا ہے: اخبار روڈونگ سنمن
شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے امریکا کے طیارہ بردار جہاز کو ڈبو سکتا ہے۔ دوسری جانب جزیرہ نما کوریا میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔شمالی کوریاکی حکومتی جماعت ورکرز پارٹی کے ترجمان اخبار روڈونگ سنمن نے کہا ہے کہ ملکی فورسز امریکا کے جوہری طاقت سے چلنے والے بیڑے کو ایک ہی حملے سے ڈبونے کیلئے تیار ہیں۔ادھر جزیرہ نما کوریا کی طرف سفر کرنے والے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے ساتھ جاپان کے دو جنگی بحری جہاز بھی اب شامل ہوگئے ہیں۔ جزیرہ نما کوریا میں شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ کرنے کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر آسٹریلیا کی طرف جانے والے اس بیڑے کا رخ جزیرہ نما کوریا کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔